آسٹریلیا » افریقا » امریکا » ایشیا » پیغامات » تازہ ترین خبریں » نوٹ » یورپ
نیوز کوڈ : 328
یکشنبه - 21 ژوئن 2020 - 19:05

امام خمینی رہ نے عالمی یوم قدس کا نام دے کر اسلام کے ساکھ کو باقی رکھا ہے

امام خمینی رہ نے عالمی یوم قدس کا نام دے کر اسلام کے ساکھ کو باقی رکھا ہے

امت اسلامی عالمی کونسل نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں بیان کیا : امام خمینی (ره) نے عالمی یوم قدس کا نام دے کر اسلام کی ساکھ کو باقی رکھا ہے اور یہ قدم دشمنوں کی طرف سے اسلامی ممالک پر قبضہ کرنا اور مسلمانوں کو نقصان پہوچانے کے مقصد تک آسانی سے پہوچنے میں رکاوٹ کا سبب ہوا ہے ۔

اس پیغام میں لکھا گیا ہے: اگر چہ اسرائیل کا شمار خطے میں کینسر کے ٹیومر میں ہے لیکن اسلامی قوم نے اپنی ایمانی قوت کے ذریعہ جس طرح حزب اللہ لبنان نے صیہونی غاصب حکومت کے ساتھ جنگ میں کابیابی حاصل کر کے اور استقامتی محاذ نے داعش تکفیری دہشت گرد تحریک کے ساتھ جنگ میں اس کو تباہ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ہر طرح کے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں ۔

امت اسلامی عالمی کونسل نے غاصب صیہونی حکومت کی تباہی کو یقینی جانا ہے اور بیان کیا : اسلامی قوم اور دنیا کے آزادی خواہ افرد کو چاہیئے کہ الہی وعدہ جو ظلم و ستم و کفر کی نابودی پر ہے ایمان رکھیں اور اتحاد و ایکجہتی کی حفاظت کرتے ہوئے فوجی ، ثقافتی ، سیاسی میدان میں صیہونی حکومت کے ساتھ مقابلہ کریں ۔

یہ کونسل صیہونی ظالم حکومت کا دوسرے تمام ممالک جیسے ہندوستان ، ارجنٹائن ، چلی ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سعودی عرب ، مصر ۔۔۔ میں سیاسی ، معاشی ،  ثقافتی تعلقات قائم کرنے کے بہانے سے موجودگی کو فریب جانا ہے اور دنیا والوں سے ان کی ناپاک ادارہ سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے ۔

اس پیغام میں آیا ہے : افسوس کی بات ہے کہ عربی رجعی ممالک معمولی تعلقات مرحلہ سے عبور کرتے ہوئے اسرائیل کی علنی حمایت تک پہوچ گئے ہیں ۔ عالمی سامراجی طاقت عربی و اسلامی ممالک کے حاکموں کے ساتھ ایسا رویہ رکھتے ہیں کہ وہ لوگ اپنی بقا کی وجہ ان کو جانتے ہیں اور اس کا معنی یہ ہے کہ اسلامی قوم تباہی کی طرف قدم بڑھا رہی ہے ۔